
حکومت کا آرگینک خوراک ، مصنوعات کی برآمدات پرتوجہ مرکوز نہ کرنا قابل تشویش ہے ‘ نجم مزاری
حکومتی سرپرستی سے پاکستان عالمی مارکیٹوں میں اپنا حصہ وصول کر سکتا ہے ‘مذاکرے میں اظہار خیال
اتوار 15 جون 2025 11:55
(جاری ہے)
مذاکرے میں کسانوں کو آرگینک خوراک کی کاشتکاری کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ۔ نجم مزاری نے کہا کہ پاکستان کے پاس آرگینک خوراک اور مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے مگر سہولیات، تحقیق اور پالیسی کے فقدان کے باعث ہم برآمدات کے تناظر میں استفادہ نہیں کر پا رہے ۔
دنیا بھر میں لوگ آرگینک خوراک اور مصنوعات کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں خاص طور پر یورپی یونین، خلیجی ممالک اور شمالی امریکہ میں ان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آرگینک خوراک کی سرٹیفکیشن کے لئے لیبارٹریز ، پراسیسنگ یونٹس اور خصوصاًاوربرآمدات کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کرے اور اس کے لئے متعلقہ وزارتوں کو متحرک کیا جائے ۔حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان عالمی مارکیٹوں میں اپنا حصہ وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔مذاکرے میں دیگر شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ایک جامع پالیسی مرتب کرے جس میں کسانوں کو آرگینک کاشتکاری کی جانب راغب کرنے، سرٹیفکیشن سسٹم بہتر بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے اقدامات شامل ہوں۔اگر ہم آغاز میں ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں پیچھے رہ گئے تو قیمتی زرِمبادلہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ضائع ہو جائے گا۔
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی
-
ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 25 فیصد کمی
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 5,000 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
بینکوں سے ڈالر کی عدم فراہمی، خوردنی تیل انڈسٹری بحران کے دہانے پرہے، شیخ عمرریحان
-
سٹیٹ بینک یکم جولآِئی کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا
-
بینک دولت پاکستان اورکمرشل بینکس یکم جولائی کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے
-
ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کا مثبت کردارقابل تحسین رہا ہے، میاں زاہد حسین
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.