پشاور، ایس پی سٹی مردان کا شہرکے مختلف چرچوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 15 جون 2025 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ایس پی سٹی شفیع اللہ خان مردان نےمردان شہرکے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اوروہاں پرموجود سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالسلام خان اوردیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، پولیس ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ایس پی سٹی نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی پرمامور اہلکاروں کی ڈیوٹی اوردیگرانتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی اورانہیں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی، ایس پی سٹی شفیع اللہ خان نےاس موقع پرکہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایت جاری کی کہ گرجا گھروں کے گرد ونواح میں مسلسل گشت کو یقینی بنایا جائے اورکسی بھی مشکوک سرگرمی پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :