ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی سیاحتی مقامات پر 4 روزہ صفائی مہم مکمل

اتوار 15 جون 2025 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد نےسیاحتی مقامات پر 4 روزہ صفائی مہم مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے ایبٹ آبادکے صفائی کے عملہ نے سیاحتی مقام شملہ پل پارک، جناح گارڈن اور الیاسی مسجد پر 4 روزہ صفائی کا عمل مکمل کر کے سیاحتی مقامات کو کلیئر کر دیا۔ ٹی ایم او نےآنے والے تمام معزز سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاحتی مقامات پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنا تعاون ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ یقینی بنائیں۔