سرگودھا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد لینے والوں کو رکشہ ڈرائیور ،دفتر عملہ لوٹنے لگا

اتوار 15 جون 2025 17:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سرگودھا کے نواح میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد لینے والوں کو رکشہ ڈرائیور اور دفتر عملہ لوٹنے لگا جو روزانہ نوٹوں سے جیبیں بھرنے لگے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے چک 76 جنوبی سمورانوالی میں دو رکشہ ڈرائیور عورتوں کو بی آئی ایس پی کے سروے کے نام پر 200/ 2500 روپے لوٹنے لگے جن میں رکشہ والی1000 روپے اور دفتر عملہ 1500روپے کرتا ھے جو خواتین رقم نہ دیں ان کا سروے نہیں کیا جاتا اور باھر نکال کرتے ہیں۔

زرائع نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور پہلے عورتوں کو اعتماد میں لیکر ان کے شناختی کارڈ اکٹھے کرتے ھیں پھر ان سے 2000 سے 2500 تک وصول کرلیتے ھیں جس کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے خواتین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کو ختم کر کے معاملہ کو آسان کروایا جائے تاکہ غریب خواتین بغیر رشوت اپنا سروے کروا سکیں اور حکومتی امداد حق داروں تک پہنچ پائے۔

متعلقہ عنوان :