احمدیار، ٹریفک حادثے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ،بیوی شدیدزخمی ہوگئی

اتوار 15 جون 2025 17:05

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) ٹریفک حادثے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ،بیوی شدیدزخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبولہ روڑ پر گائوں 75/EB کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل زیرتعمیر سڑک پر پڑے پتھر کے ڈھیر سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 55پچپن سالہ شہباز موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اسکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔