ٴجیکب آباد میں سوئمنگ پول بیماریاں بانٹنے لگے،صفائی کا فقدان،بکنگ کے من مانے پیسے،سہولیات ناپید

اتوار 15 جون 2025 17:10

لله جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)جیکب آباد میں سوئمنگ پول بیماریاں بانٹنے لگے،صفائی کا فقدان،بکنگ کے من مانے پیسے،سہولیات ناپید،سوئمنگ پول کا پانی تبدیل نہ کرنے اورعملے کی شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات،سوئمنگ پول کے پانی صاف نہیں ہوتا،کیڑے ہوتے ہیں:شہری جیکب آباد میں بڑی تعداد میں سوئمنگ پول کھل گئے ہیں جو گھنٹوں کے حساب سے بکنگ کے ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں سوئمنگ پول میں صاف پانی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے پانی آلودہ اور کیڑے موجود ہوتے ہیںمالکان کی جانب سے نہ ہی سوئمنگ پول میں پانی کی صفائی کے لئے کلورین کی مناسب مقدار کا استعمال کیا جاتا ہے اسی وجہ سے سوئمنگ پول بیماریاں بانٹنے لگے ہیں سوئمنگ پول میں نہانے والے متعدد افراد جلدکے امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی کو پیٹ کے امراض نے جکڑ لیا ہے شہر یوں کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول کی بکنگ کے لئے من مانے پیسے وصول کئے جاتے ہیں ان پر کوئی نظر داری کرنے والا نہیں،سوئمنگ پول میں سہولیات بھی ناپید ہوتی ہیں،سوئنگ پول کا پانی صاف نہیں ہوتا کیڑے ہوتے ہیں اگر صفائی کو کہو تو کہتے ہیں یہی ہے ورنہ چلے جائو جو کہ قابل افسوس ہے پانی تبدیل نہ کرنے سمیت مطلوبہ سہولت کی عدم فراہمی پر بکنگ کے بعد سوئمنگ پول عملے کی شہریوں سے بدتمیزی ،جھگڑے کے بھی متعدد واقعات سامنے آئے ہیںاس سے پہلے کہ کوئی بڑی وبا یا حادثہ رونما ہو ضلعی حکام کو سوئمنگ پول انتظامیہ کے لئے ایس او پی جاری کرکے اس پر عمل کا پابند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :