تھانہ ہمک ٹیم نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا

قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالے پستول، چھینی گئی نقدی ، قیمتی موبائل فونزاور لیپ ٹاپ کل مالیتی 12لاکھ روپے برآمد

اتوار 15 جون 2025 17:45

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسلام آ بادپولیس تھانہ ہمک ٹیم نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول، چھینی گئی نقدی ، قیمتی موبائل فونزاور لیپ ٹاپ کل مالیتی 12لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آ بادتھانہ ہمک پولیس ٹیم نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملز مان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملز مان کی شناخت محمد اسرار اور سبحان اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول ، چھینی گئی نقدی ، قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاکل مالیتی 12لاکھ روپے برآمدکر لیے گئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد راہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہگیروں اور دوکانداروں کو لوٹتے تھے،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ہمک میں متعدد مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے،ایس ا یس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15 پر فوری رابطہ کریں۔