
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے
اتوار 15 جون 2025 17:45
(جاری ہے)
تفصیلات مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں واقع چرچز کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کئے اورعبادات میں مصروف مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا، مختلف چرچز کے باہر پولیس افسران اور جوان الرٹ ڈیوٹی پر مامور رہے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ تمام متعلقہ تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا ازسرِنو جائزہ لیں اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں، اسی طرح داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی گئی، جبکہ واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی عمل میں لائی گئی،جبکہ سینئر افسران نے مختلف چرچز کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں،اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی ٹیموں کا حصہ رہیں تاکہ فیملیز کو پرسکون ماحول مہیا کیا جاسکے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تمام اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ہم کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،اسلام آباد پولیس شہریوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پکار15 پر دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل پاکستان کو میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتا
-
ریاستی ادارے اور حکومتیں عوام کو اپنی طاقت سے کمزور اور بے بس نہ بنائیں
-
پنجاب میں 20 جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی
-
حکومت عوام کو ریلیف دے، اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں
-
ایف بی آر افسران پر مراعات کی بارش
-
اسرائیل-ایران کشیدگی: بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں مفلوج
-
جرمنی: شامی ڈاکٹر کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید
-
مریم نواز کی پنجاب حکومت پنشن میں سب سے کم اضافہ کرنے والی صوبائی حکومت
-
ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا
-
بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
-
آپ کو پتہ ہے پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتیں 400 روپے تک چلی گئی تھیں، حنا پرویز بٹ کا ویڈیو کلپ وائرل
-
سر دار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.