راولپنڈی ،گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات،430 سے زائد افسران و جوان فرائض انجام دہی میں مصروف

اتوار 15 جون 2025 17:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 430 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :