راولپنڈی پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی

اتوار 15 جون 2025 17:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر 2 کلو 600 گرام چرس اور شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :