راولپنڈی پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا

اتوار 15 جون 2025 17:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیرآباد، رتہ امرال اور چکری کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :