ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں آگ بے قابو، کئی میل رقبہ لپیٹ میں لے لیا

اتوار 15 جون 2025 17:55

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، میلوں تک رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ہری پور کے علاقے سریکوٹ، بگنیاں، گدوالیاں اور تناول کے پہاڑوں پر آتشزدگی نے کئی میلوں تک کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہری پور کے علاقے گدوالیاں سریکوٹ کے پہاڑوں پر آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے ، تحصیل غازی خان پور اور تناول کے بیشتر جنگلات بھی آگ کی زد میں ہیں۔

پہاڑی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ضلع ہری پور میں گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوریا ہے، ہری پور کے متعدد علاقوں میں لگی آگ کو تین دن ہوگیے ہیں، تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :