سکھر، باگڑجی کے کچے میں پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش

اتوار 15 جون 2025 18:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر باگڑجی کے کچے میں پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش، ہتھیار پھینکنے کے سوا ملزمان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا انتباہ، ترجمان سکھرپولیس کے جاری کردہ بیان مطابق کے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری نے جدید اسلحے اور بکتر بند گاڑیوں سمیت سکھر ضلع کی حدود میں واقع باگڑجی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نے اس موقع پر ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہوں کو منہدم اور نذر آتش کردیا،اس آپریشن کے بعد علاقے میں پولیس کا کنٹرول ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا، پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد و تیار ہے،ڈاکو جرائم کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے ہتھیار پھینک دیں ان کی ہر ممکن قانونی مدد کی جائے گی، ہتھیار پھینکنے کے سوا ان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :