Live Updates

اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند

کسی بھی ممکنہ بحالی کے اعلان سے 6گھنٹے پہلے اطلاع دی جائے گی،حکام

اتوار 15 جون 2025 19:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہے اور اس کی بحالی کو سیکیورٹی صورتحال سے مشروط کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ بن گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و روانگی تاحال معطل ہے اور فضائی حدود بند رہیں گی جب تک کہ سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر محفوظ قرار نہ دی جائیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ بحالی کے اعلان سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے اطلاع دی جائے گی تاکہ ایئر لائنز اور مسافر تیاری کر سکیں۔اتھارٹی کے مطابق وزارتِ ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسرائیلی ایئر لائنز کے تعاون سے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ بیرونِ ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :