صدائے انسانیت کی شمسہ مہ جبیں جھوٹی خبر چلانے پر معافی مانگیں۔ مرکزی کمیٹی محبت قومی سماجی کونسل

اتوار 15 جون 2025 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) مرکزی کمیٹی محب قومی سماجی کونسل و قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی نے کہا ہے کہ صدائے انسانیت کے نام کی تنظیم کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبیں فراڈ ہیں جھوٹی و جعلی خبریں چلا کر دھوکہ دیتی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیگم رعنا لیاقت علی خان کی 35ویں برسی کے موقع پر قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی اور محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے ضلع ایسٹ کے مقامی بینکوئٹ میں بیگم رعنا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی یاد میں یادگاری تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں صدائے انسانیت کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبیں کو بھی دیگر مہمانوں کی طرح سے شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن افسوس شمسہ مہ جبیں صاحبہ نے یادگاری تقریب کی جھوٹی اور من گھڑت خبر چلا کر انسانی و اخلاقی اصولوں کی توہین کی ہے جس پر شمسہ مہ جبیں صاحبہ کو بیگم رعنا کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے معافی مانگنا چاہیے اور آئندہ جھوٹی و من گھڑت خبر چلانے سے توبہ کرنا چاہیے۔