گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر اظہار افسوس

پیر 1 ستمبر 2025 17:53

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے ایم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افسران و سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔