
ظ*مسکانزئی اور ملازئی قبیلے کے درمیان خونی تنازعے کا شرعی طور پر تصفیہ ہو گیا
اتوار 15 جون 2025 19:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ماشکیل میں مسکائنزئی اور ملازئی قبیلے کے درمیان خونی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جسمیں ملازئی قبیلے کی جانب سے مسکائنزئی قبیلے کے ایک شخص کو شہید جبکہ مسکائنزئی قبیلے نے بعدازاں ملازئی قبیلے سے تعلق دار کے گھر پر حملہ کرکے دو خواتین زخمی کی گئی تھی جس پر دونوں قبائل نے اپنے فیصلے کا اختیار شریعت کے لیئے لکھکر دی تھی جس پر ثالثین نے گزشتہ شب جامعہ مسجد ماشکیل میں شرعی فیصلہ کو سناتے ہوئے دونوں قبائل کو بغل گیر کرکے آپس میں شیر و شکر کی گئی اور دعائے خیر کرتے ہوئے خونی تنازعہ کا تصفیہ کرکے خاتمہ کر دی گئی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی /خادم اسلام ملا قاسم ملازئی /تحصیلی امیر جمعیت حضرت مولانہ محمد یعقوب و دیگر نے تصفیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور شریعت ایک انتہائی اہم رہنما اصول ہے اور اللہ پاک نے شریعت میں کئی اہم و پیچیدہ مسائل کا حل موجود رکھا ہے جس سے ہر مسئلہ و مسائل کا حل ہوتا ہے آج کے دور میں کئی خونی و قبائلی تنازعات پیدا ہوتے رہتے ہیں مگر انکا مستقل اور پائیدار حل موجود ہے مسکائنزئی اور ملازئی قبائل ایک سنجیدہ اور سلھجے ہوئے شخصیات پر مشتمل ہیں جنکو اللہ پاک نے فہیم فراصت سے نوازہ ہے جھنوں نے اپنے درمیان خونی تنازعہ کے حل کے لیئے شریعت کا انتخاب کرکے احسن اقدام سرانجام دی اور الحمد اللہ ایک بڑا خونی تنازعہ حل ہو گیا دونوں قبائل برادر اقوام ہیں ماشکیل سمیت پورے بلوچستان کے لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں انکے مرک و زند و رشتہ داریاں ہیں آج کے حالات قوموں کو اتحاد و اتفاق کا درس دیتے ہیں اتحاد و اتفاق کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہمارے معاشرے کو قبائلی تنازعات نے جھنجوڑ کر رکھ دی ہے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے بغیر امن و سلامتی ممکن نہیں قبائلی تنازعات تبائی و بربادی کا سبب ہوتے ہیں مسکائنزئی اور ملازئی قبیلے نے قبائلی خونی تنازعہ کا تصفیہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک باشعور اور زندہ قوم ہیں جس پر دونوں قبائل کے چھوٹی/بڑی/ بزرگ شخصیات قابل تحسین کے لائق ہیں

مزید قومی خبریں
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.