
Yپنجاب میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مالکان ہوشیار
پنجاب میں موجود تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی ’’Hotel Eye‘‘ سافٹ وئیر میں رجسٹریشن کا آج آخری روز ۸اب تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز مالکان آن لائن پورٹل http://hoteleye.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائیں رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف ’’پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015‘‘ کے تحت کاروائی ہوگی فیصلہ دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا: ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
اتوار 15 جون 2025 20:10
(جاری ہے)
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہوٹلز اور نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا ''ہوٹل آئی'' میں درج کرنا ہوگا۔ نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔ ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اب تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان فوری ہوٹل آئی پر رجسٹریشن کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.