ضلع گوادر سے متصل تمام ایرانی بارڈر بند،سفری راہداری پر پابندی

اتوار 15 جون 2025 20:10

vگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) خطے کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے ضلع گوادر سے متصل تمام ایرانی بارڈر بندکرادیئے سفری راہداری پر پابندی لگادی ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ گوادر نے گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں اور کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :