انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ قائدین کا حکیم عطاء اللہ قادری کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 15 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرئوف مکی،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے معروف دینی و مذہبی شخصیت حکیم عطا اللہ قادری کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول اورمحافظ ختم نبوت تھے،مرحوم کی تمام زندگی انسانیت کی خدمت،اسلام کی اشاعت اور ناموس رسالت ۖ وناموس صحابہ و اہل بیت کے تحفظ میں گزری،انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :