بلدیہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی،2 ڈکیت گرفتار،اسلحہ، اے ٹی ایم کارڈزودیگر سامان برآمد

اتوار 15 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس نےحب ریور روڈ بلدیہ نمبر 2 پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث2مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین،2موبائل فونز، ایک پرس، 2 اے ٹی ایم کارڈز،ایک کمپنی کارڈ،ایک شناختی کارڈ اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوارکوایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد دانش اور راشد عرف نوشا شامل ہیں۔گرفتار ڈکیت بلدیہ کی حدود میں شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نےاطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکےمزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔