اسسٹنٹ کمشنر کا عوامی ریلیف کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ اور پرائیویٹ اڈہ کا دورہ

اتوار 15 جون 2025 21:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا عوامی ریلیف کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ اور پرائیویٹ اڈہ کا دورہ، انہوں نے مسافروں کو بس سٹینڈ اور مدینہ فلائنگ کوچ پر دستیاب سفری سہولیات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی، پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی، انتظار گاہوں میں مسافروں کے بیٹھنے، پنکھوں کی ورکنگ اور کرایہ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے عمل کی چیکنگ کی، انہوں نے مسافروں سے سہولیات کی فراہمی بارے بھی فیڈ بیک لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ مسافروں سے کرایوں میں اوور چارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :