س*بھکر ملز ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا معاملہ

؁ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 15 جون 2025 22:30

X لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھکر ملز ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ڈی پی او بھکر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔