Live Updates

امریکہ نے ایران ، اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو بچ نہیں سکے گا،عراقی حزب اللہ بریگیڈ

پیر 16 جون 2025 11:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مداخلت کی تو وہ خطے میں امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو ایک بیان میں انہوں نے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی بندش کا ذمہ دار عراقی حکومت کو بھی ٹھہرایا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات