جیکب آباد میں اراضی کے تنازع اور سیاہ کاری کے الزام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

پیر 16 جون 2025 13:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) جیکب آباد کے میر پور برڑو تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ سلامی پتافی میں ملزم دیور بابن نے فائرنگ کرکے اپنی بھابی مسمات بخت کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹھل ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ محمد پور تھانہ کی حدودمیں واقع قصبہ قادر بخش اوڈھو میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار سالہ اسماعیل دشتی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔\378

متعلقہ عنوان :