پولیس لائنز بھکر میں جنرل پریڈ ،ڈی ایس پی ٹریفک عدنان علی انور نے معائنہ کیا

پیر 16 جون 2025 13:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پولیس لائنز بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائنز بھکر میں جنرل پریڈ منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک عدنان علی انور نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس دستوں نے شرکت کی اور منظم انداز میں مارچ کرتے ہوئے سلامی دی۔ڈی ایس پی ٹریفک نے جوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی پریڈز فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے فورس کو عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھنے کی ہدایت کی۔اس پریڈ کا مقصد فورس کی جسمانی فٹنس، پیشہ ورانہ مہارت، اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا تھا تاکہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :