ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی درآمدات میں اپریل کے دوران 43 فیصد کمی

پیر 16 جون 2025 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 43.32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.12 ارب روپے تک کم ہوگیاجبکہ اپریل 2024 میں ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی درآمدات کی مالیت 7.27 ارب روپے رہی تھی ۔اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران ہوائی و بحری جہازو ں اورکشتیوں کی قومی درآمدات میں 3.15 ارب روپے یعنی 43.32 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔