فیصل آباد،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب دوران آپریشن محنت کش کا اڑھائی سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 16 جون 2025 17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ زنیرہ ٹائون میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب دوران آپریشن محنت کش کا اڑھائی سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، لواحقین کا ہسپتال میں احتجاج‘ توڑ پھوڑ‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے لواحقین سے مذاکرات‘ قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ272 رب کے رہائشی نوید کا اڑھائی سالہ بیٹا آریان کو سیڑھیوں سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا اور ہڈی ٹوٹ گئی تو لواحقین علاج معالجہ کیلئے زنیرہ ٹائون میں واقع نجی ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دوران آپریشن انجکشن لگنے سے بچے کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا تو لواحقین کے احتجاج پر ڈاکٹر اور عملہ ہسپتال سے غائب ہو گیا۔ متوفی کے لواحقین کی توڑ پھوڑ پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے ورثاء کو قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس پر وہ نعش لیکر روانہ ہو گئے۔