ایبٹ آباد ،شیروان کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

پیر 16 جون 2025 18:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایبٹ آباد کے علاقے شیروان کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی،ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھنے ک کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے انتھک محنت کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس کی وجہ سے جنگل میں باقی درختوں کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :