رحیم یارخان ،ممبران چیمبر نادرا ای سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں، صدر چیمبر آف کامرس

پیر 16 جون 2025 22:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نادرا ،ای سہولت کا افتتاح صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس ولید احمد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ نادرا ای سہولت محمد قاسم نے کیا ، اس موقع پر صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس ولید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری تمام ٹیم دن اور رات ممبران کی فلاح اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

میری اور میری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کے ہم اپنے قابل احترام ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچا سکیں اس ضمن میں آج ہم نے نادرا ای سہولت ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب صدر محمد افضال نے کہا کہ ممبران نادرا ای سہولت کے تمام سہولیات جن میں یوٹیلٹی بلز ، ایف بی آر ادائیگیاں ،سیلز ٹیکس ، بایومیٹرک تصدیق ،اسلحہ لائسنس فیس کی ادائیگی و دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ،اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران طارق محمود ،حشمت علی ،عمران شبیر ،سہیل سلیم ، قیصر محمود ،شہباز احمد ،نعمان خالد ،شہروز ندیم ،جام پرنس فہد ،ریاض الرحمان ،سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران انوار احمد نجمی ،ملک عبدالرشید ، شاہد رسول اور ممبران سید محمد طارق ،چودھری حنیف ، واجد رفیق اور محمد عثمان اظہر سیکرٹری جنرل رحیم یار خان بھی موجود تھے۔

\378