Live Updates

سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ

پیر 16 جون 2025 22:22

سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صوبائی وزیر ترقیات، توانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے کہ سندھ کی عوام کو سستی اور مفت بجلی فراہم کی جائے، اس حوالے سے صوبے بھر میں انتہائی پسماندہ اور غریب عوام کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سولرائیزیشن کے ذریعے عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کیلئے 25 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کیلئے وہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے شکرگزار ہیں۔وزیر توانائی و منصوبہ بندی نے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے بلاک بجٹ سے صوبے کی عوام کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں بلا تفریق کام کیاہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات