پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سفید پوش طبقہ زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ضیاء الدین انصاری

۹الخدمت فاؤنڈیشن کے مفت ''بنو قابل'' پروگرام سے نوجوان باعزت روزگارکے قابل ہو جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 16 جون 2025 21:45

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول کا بم گرا دیا ہے۔ جو پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

اس اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے آٹا، سبزی، دودھ، گوشت اور دیگر ضروریات زندگی بھی مہنگی ہو جائیں گی، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس اضافے سے ہر شعب? زندگی متاثر ہوگا۔

‘‘یہ فیصلہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بنے گا۔ ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ان خیالات اظہار انہوں لٹن روڈ سید مودودی اسلامک سنٹر میں بنوقابل آئی سینٹر کمپیوٹر لیب کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے کیا۔

افتتاح کے موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید، ایگزیٹو ڈائریکٹرمغیث شاہد قریشی، انچارج بنوقابل لاہور عثمان افضل ،ڈاکٹر اعجاز نذیر،سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ،ڈپٹی سیکرٹریز لاہور جبران بٹ، شاہد نوید ملک، رہنما جماعت اسلامی عدنان چھٹہ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے آئی ٹی لیب کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید سہولیات سے آراستہ آئی ٹی سینٹر لاہور کے نوجوانوں کو مفت کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔

سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 300 بچے اور بچیاں مختلف اوقات میں منعقد ہونے والی دو دو گھنٹے کی کلاسز میں حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاح کے ساتھ ہی آئندہ ہفتے میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز بھی شروع ہوجائے گا۔سنٹر میں 13 مختلف آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں، جن میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ، مائیکروسافٹ آفس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور دیگر جدید مہارتوں پر مشتمل کورسز شامل ہیں۔ یہ تمام کورسز نوجوانوں کو مستقبل میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔