ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے میں حیفہ میں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ، تین افراد ہلاک ہو گئے

منگل 17 جون 2025 01:40

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ایرانی میزائلوں نےاتوار کے روز اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا، جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق پیر کے اوائل میں وسیع و عریض کمپلیکس سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ ایرانی حملوں نے تل ابیب کے مرکزی مرکز اور حیفہ سمیت دیگر شہروں اور قصبوں کو نشانہ بنایا، عمارتوں کو تباہ کر دیا اور ان میں آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں سے رات گئے 11 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد جمعے کو حملوں کے آغاز کے بعد سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی۔ ایران میں وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیلی حملوں سے کم از کم 224 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران کے تازہ ترین میزائل حملے اسرائیلی فضائی حملوں کی تازہ لہروں کے بعد ہوئے۔اسرائیلی فضائی حملوں سے نہ صرف پورے اسلامی جمہوریہ میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بلکہ رہائشی علاقوں اور ایندھن کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ پیر کو ایران کی سرزمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچروں کا ایک تہائی حصہ تباہ کر دیا ہے۔