Live Updates

چین کی سکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

منگل 17 جون 2025 10:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چین نے سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ہدایت اسرائیل میں چینی سفارتخانے نے منگل کو وی چیٹ پر اپنے شہریوں کے لئے جاری نوٹس میں کی۔ سفارتخانے نے چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد وطن واپس آجائیں یا زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے اسرائیل چھوڑ دیں کیونکہ سکیورٹی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے اور اسرائیلی فضائی حدود بند ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :