این سی اے میں قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز

کیمپ میں زیادہ وائٹ بال کے کھلاڑی ہیں، کھلاڑیوں کو اپنی پرسنل سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی فوکس کرنا چاہئے‘عاقب جاوید

منگل 17 جون 2025 14:13

این سی اے میں قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

پہلے روز کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں پریکٹس کی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرعاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگلے سال ورلڈکپ کیلئے 30 کھلاڑی شارٹ لسٹ کریں گے، پہلے فیز میں 60 پلیئرز کیمپ میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی چاہتا ہے کلب کرکٹ کیلئے کچھ کرے، موجودہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں زیادہ وائٹ بال کے کھلاڑی ہیں، کھلاڑیوں کو اپنی پرسنل سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی فوکس کرنا چاہئے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بولنگ کو بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔