Live Updates

ٹیکس فری ،عوام دوست بجٹ پیش کرنے پروزیراعلی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

منگل 17 جون 2025 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ ایوان ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،وزیر خزانہ مجتبیٰشجاع رحمن بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، مریم نواز نے صحت،تعلیم زراعت اور ڈویلپمنٹ کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا ہے،پنجاب میں طلبہ اور خواتین کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،نوجوان طبقہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات