ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا

منگل 17 جون 2025 16:48

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق دفاعی صنعت کے وزیر پیٹ کونروئے نے منگل کوبتایا کہ حکومت ایران میں مقیم اپنے ان شہریوں کے لیے انخلا کا منصوبہ بنا رہی ہے جو مشرق وسطی کے تنازعے کے باعث وہاں سے نکلنا چاہتیہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایئر زونز اس وقت بند ہیں ، ہم آسٹریلوی باشندوں کو نکالنے یا ان زونز کے دوبارہ کھلنے پر انہیں کمرشل پروازوں کے ذریعے مدد فراہم کرنے کامنصوبہ تیار کر رہے ہیں۔