Live Updates

حکومت امدادی رقوم کے بجائے پائیدار ترقیاتی اقدامات پر توجہ دے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں خوشحال ہو سکے، سینیٹر عبدالشکور خان

منگل 17 جون 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر عبدالشکور خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی رقوم کے بجائے پائیدار ترقیاتی اقدامات پر توجہ دے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں خوشحال ہو سکے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو دی جانے والی مالی امداد کے بجائے باعزت اور آسان روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں پائیدار خود مختاری حاصل ہو۔

سینیٹر عبدالشکور نے تعلیم کے شعبے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ توانائی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پینلز غریب عوام کے لیے بجلی کی آسان فراہمی کا ایک موثر ذریعہ تھے، مگر اب ان پر ٹیکس لگا کر غریبوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات