مانسہرہ پولیس ٹریننگ سکول کی ٹیم نے فائر مقابلوں میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 17 جون 2025 17:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان پولیس ٹریننگ سکول کی ٹیم نے آل خیبر پختونخوا پولیس انٹر سکولز سپورٹس کمپیٹیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی فائر ٹیم، ان کے اساتذہ اور زیر تربیت ٹریننز کی واپسی پر ان کا زبردست الفاظ میں استقبال کیا گیا۔

فاتح ٹیم، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور زیر تربیت پولیس ٹریننز جنہوں نے پورے خیبر پختونخوا میں پی ٹی ایس مانسہرہ کا نام روشن کیا، کا واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان نے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی ایس مانسہرہ کا نام روشن کرنا پی ٹی ایس کے اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ فتح پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں، یہ کامیابی ٹیم ورک کا بھرپور امتزاج ہے۔ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور زیر تربیت پولیس ٹریننز کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔

بعد ازاں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان کے خصوصی احکامات پر زیر تربیت پولیس ٹریننز اور دیگر سٹاف کیلئے پرمسرت خوشی کے موقع پر نائٹ شو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ اور زیر تربیت پولیس ٹریننز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :