تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی ، سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

منگل 17 جون 2025 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے 7نمبر قبرستان سعیدآباد کے قریب گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے 2عدد غیر قانونی پستول 30بور بمعہ لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف 55ولد تاج محمد جمالی اور فہد ولد محمد فرزندشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :