گیارہ برس گزرنے کے باوجود شہدا ماڈل ٹ اؤن کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں،مسعود عثمانی

منگل 17 جون 2025 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)تحریک منہاج القران کراچی کے صدر مسعود عثمانی اور ناظم عتیق چشتی نے کہا سانحہ ماڈل ٹان کو 11 برس گزر گئے 14 افراد کو سیدھی گولیوں کے ساتھ شہید کر دیا گیا اور 90 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر کے معزور کر دیا گیا 12 گھنٹے مسلسل کارکنوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا گیا مگر مظلوموں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا۔

خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ گیارہ برس گزرنے کے باوجود شہدا کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور معزز عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انصاف میں تاخیر مظلوم کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی تلقین کی۔

ہم آج بھی اسی عزم کے ساتھ نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک قانونی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور معزز عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوموں کو انصاف فراہم کریں، کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہم شہدا کے ورثا کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین