ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ، محمد شاہد غوری

منگل 17 جون 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاہد غوری نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے حق وصداقت کا پرچم بلند اور ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرکے بھائی چارگی اور اتحاد کو فروغ دیا ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات مشعل راہ ہیں ،ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ، سیدنا عبداللہ شاہ غازی کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی روحانی عظمت اور بے مثال کردار سے ہزاروں دلوں کو اسلام کی کرنوں سے منور کیا،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کو محافظ کراچی سے بھی جانا جاتا آپ کے مزار کی وجہ سے کراچی طوفانوں سے محفوظ رہتا ہے ، سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی دین اسلام کے پرچم کو بلند اورر انصاف کی بالادستی کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی1295ویں عرس کے موقع پر غسل شریف کی تقریب کے بعدمزار اقدس پر پھولوں کی چادری پوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرمرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،مذہبی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ ،علامہ سید غضنفر طاہر شہابی ،علامہ محمود قادری ،کراچی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر قادری ودیگر موجود تھے ،محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کی زندگی ہمیں اخلاص، صبر، تبلیغِ دین، اور اللہ کی رضا کے لیے جدوجہد کا درس دیتی ہے آپ کا کردار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ہمیں چاہیے کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے میں محبت، امن اور اخوت کا پیغام عام کریں،اولیاء اللہ کے چاہنے والے ملک سے نفرتوں کو ختم محبتو ں بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناکام بنائینگے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت اور انسانیت کی خدمت کرنے میں گذاری ہے ،1200سال گذر جانے کے باوجود آپ کا فیضان جاری وساری ہے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے وسیلے کے طفیل بڑے بڑے طوفانوں نے اپنا رخ کراچی سے موڑ لیا ،انہوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باوجو عرس مبارک پر لاکھوں زائرین حاضری دینے کیلئے جوق درجوق آرہے ہیں ۔