نوشہرہ ،نماز فجر کی ادائیگی کیلئے جانیوالے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

منگل 17 جون 2025 19:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) نوشہرہ کے علاقہ سپین کانڑے زیارت کاکاصاحب میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے جانے والے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں پرینہ بیوہ محمد زبیر ساکن سپین کانڑے زیارت کاکاصاحب نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا شوہر حسب معمول نماز فجر کی ادائیگی کے اٹھے تو میرا شوہر محمد زبیر ولد محمد وہاب قریبی مسجد بلال میں نماز فجر کی ادائیگی کے چلا گیا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کے وقت مجھے کسی نے اطلاع دی کہ تمہارے شوہر محمد زبیر کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائر کرکے موت کی نیند سلا دیا ہے اطلاع ملتے ہی جب میں گئی تو میرا شوہر محمد زبیر مسجد بلال کے راستے میں خون میں لت پت پڑا ہواتھا جو کہ جاں بحق ہوچکا تھا اور ملزم/ملزمان فرار ہوگئے تھے مدعیہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے ،بدرشی پولیس نے مقتول کی بیوہ پرینہ بیوہ محمد زبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے تاہم مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی۔