ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈسڑکٹ جیل کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 17 جون 2025 19:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔‎ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید نے منگل کو اوور سائیٹ کمیٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل کے کچن،بیرکوں،کمپیوٹر لیب،ہاسپٹل،وارڈز،لائبریری و دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل حکام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو جیل کے اندر اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :