گیپکو کی سمبڑیال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، 5 صارفین کے خلاف مقدمہ درج

منگل 17 جون 2025 20:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو)نے سمبڑیال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے 5 صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گیپکو سمبڑیال کا بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ڈی او بھوپالوالہ عرفان علی نے ٹیم کے ہمراہ مختلف موضوعات پر کارروائی کرکے بجلی کی مین تاروں سے بجلی چوری کرنے پر 5 صارفین اسد سلیم ،عمران علی ، ابراہیم ،اسحاق اور اعظم کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :