محرم الحرام میں حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز

منگل 17 جون 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں جلوس و مجالس کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،راولپنڈی پولیس فول پروف انتظامات کے لئے پرعزم ہے، بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔