منی بسوں اور کوچز کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز نہ بٹھائیں یہ ایک جان لیوا عمل ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی

منگل 17 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ منی بسوں اور کوچز کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز نہ بٹھائیں یہ ایک جان لیوا عمل ہے، گاڑیوں پر لگے جنگلے اور سیڑیاں ختم کی جائیں۔ منگل کو ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنے دفتر میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف روٹس پر 100مزید بسوں کا اضافہ کیاگیا ہے،جس پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹر کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی اپنی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے مخصوص یونیفارم بھی منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کو آگاہی فراہم کریں کہ دوران سفر تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑیاں سڑکوں پر بس اسٹاپ کے علاوہ جگہ جگہ ہرگز نہ روکے کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خستہ حال گاڑیوں کو باڈی میکرز سے جلد درست کروائیں با دیگر صورت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خستہ حال گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے امپانڈ یارڈ میں بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :