پبی ،پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منگل 17 جون 2025 21:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)تھانہ پبی پولیس نے ڈرگ مافیاء اور ہوا ئی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کا یہ عزم کہ(منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میںطاہر احمد ایس ایچ اوتھانہ پبی وٹیم نے ملزم واجد ولد حیات اللہ ساکن خان شیر گڑھی سے 197گرام ائس،ملزم طارق ولد اکبر خان ساکن خان شیر گڑھی سے 03کلو60گرام چرس،180گرام ائس،ملزم توصیف ولد یعقوب ساکن پبی سے 180گرام ائس، ملزم عمر ولد شعیب ساکن تیراہ حال جلوزئی سے 04کلو990گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ایسی طرح ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی ہوائی فائرنگ کے خلاف واضح احکامات کی روشنی میں عدنان اعظم خان SDPO پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میں طاہر احمد SHO تھانہ پبی وٹیم نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان نصراللہ ولد شیر ولی ساکن سمندر گڑھی پبی اور اویس ولد امتیاز ساکن چوکی ممریز کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،02پستول قبضہ پولیس کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ہوائی فائرنگ ایک خطرناک فعل ہے جس سے کسی بھی بے گناہ کی جان جاسکتی ہے،ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔