Live Updates

ایرانی حملے، موت سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے بھاگنے لگے

منگل 17 جون 2025 21:35

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ایران کے صیہونی ریاست پر جاری جوابی تابڑ توڑ حملوں کے باعث موت کے خوف سے اسرائیلی کشتوں کے ذریعے بھاگنے لگے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق جنگ کے باعث پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے شہری ملک چھوڑنے کیلئے بحری راستہ اپنا رہے ہیں۔ایرانی حملوں سے خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی منزل قبرص ہے جہاں کوچ کرجانے کے لیے ہرزلیا کے مرینا پر اسرائیلیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علی الصبح سے ہی اسرائیلی شہری بہت بڑی تعداد میں ہرزلیا کے مرینا پہنچ جاتے ہیں اور مہنگے داموں سیٹ خرید کر ملک چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جنگی حالت کے باعث ملک چھوڑ کر جانے والے اسرائیلی نہیں بلکہ غیرملکی ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ادھر مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ جنگی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یاٹ مالکان ایک سیٹ کی قیمت ڈھائی ہزار اسرائیلی شیکل سے 6ہزار شیکل تک وصول کر رہے ہیں۔بندرگاہ پر اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک چھوڑ کرجانیوالوں نے بتایا کہ جنگ سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ،ہم میزائل حملوں سے تنگ آچکے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات