الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام مسیح قبرستان اور لطیف آباد نمبر 10 مسلم قبرستان میں ہینڈ پمپس تنصیب کے بعد افتتاح کر دیا گیا

منگل 17 جون 2025 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام مسیح قبرستان اور لطیف آباد نمبر 10 مسلم قبرستان میں ہینڈ پمپس تنصیب کے بعد افتتاح کر دیا گیا ہے، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد محمد حنیف شیخ، صدر الخدمت فانڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی نے ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ سفیان ناصر، ناظم زون لطیف آباد A خالد صدیقی، جنرل سیکریٹری معصب قاضی، کلین واٹر پروجیکٹ کے انچارج امین الحق اور جماعت اسلامی مینارٹی کونسلر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد محمد حنیف شیخ نے ہینڈ پمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے رفاحی ادارے الخدمت فانڈیشن نے ان قبرستان میں ہینڈ پمپ عرصہ دراز سے نہیں تھے جس کی وجہ سے پانی کی کی اشد ضرورت تھی اسی وجہ سے رہائشی احباب کو بدترین تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا، الخدمت فانڈیشن کی ٹیم نے فوری ہینڈ پمپس کی ترتیب بنا کر پانی کا مسئلہ حل کروایا، پانی کے ہینڈ پمپس آبادی کے ساتھ لگائے گئے ہیں جس سے علاقہ مکین بھی پینے کے پانی سے مستفید ہوں گے کیونکہ پانی ہر گھر کی ہی ضرورت ہے، اس میں امیر و غریب سب یکساں ہی محتاج ہیں، الخدمت فانڈیشن کے تحت شہر بھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ جس سے مفت پانی فراہم کر رہے ہیں اسپتال میں آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مریض مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے کرنے والے کام الخدمت فانڈیشن سر انجام دے رہی ہے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر رہی ہے، انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر ہے اس لئے آپ عوام کو صاف پانی مہیا کرنے میں الخدمت فانڈیشن کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :